آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آج پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا

کولمبو: آئی سی سی ویمن ورلڈکپ 2025 میں آج ایک بڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ بارش کے باعث متاثر ہوا، ہفتے کو شیڈولڈ پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ان ڈور نیٹس پر بھرپور مشقیں کیں، بیٹنگ، بولنگ اور فزیکل ٹریننگ کے سیشنز میں حصہ لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوران بارش کے امکانات برقرار ہیں، جو وقفے وقفے سے کھیل کو متاثر کر سکتی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ایک روزہ فارمیٹ میں اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں تمام مقابلوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کا آخری ون ڈے میچ مارچ 2022 میں نیوزی لینڈ میں ورلڈکپ کے دوران ہوا تھا، جس میں بھارت نے 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور سیاحتی مقام پر موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ بھارت نے اپنے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو مات دی تھی۔

Scroll to Top