عمان

عمان میں نوجوان مرد و خواتین کیلئے ملازمت کا سنہری موقع

مسقط : سلطنتِ عمان کی وزارتِ دفاع اور وزارتِ محنت نے اعلان کیا ہے کہ عمان کی شاہی فوج (رائل آرمی آف عمان) میں سال 2025 کے لیے نئے سپاہیوں کی بھرتی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس اعلان کے مطابق وہ تمام اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار، جو اپنی صلاحیتوں کو وطن کی خدمت اور عسکری تربیت کے میدان میں بروئے کار لانا چاہتے ہیں، عمان آرمی میں شمولیت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔

یہ موقع اُن نوجوان مرد و خواتین کے لیے فراہم کیا گیا ہے جو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز عسکری خدمات سے کرنا چاہتے ہیں ۔

بھرتی مہم کے تحت وہ امیدوار جو جنرل ایجوکیشن ڈپلومہ (بارہویں جماعت) کی سند رکھتے ہیں، اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں اور سلطنتِ عمان کی معزز مسلح افواج میں شمولیت کے اہل سمجھے جائیں گے ۔

درخواستوں کا اندراج ہفتہ، 4 اکتوبر 2025 سے شروع ہو کر ہفتہ، 11 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا ۔

درخواست دینے کا طریقہ:
بھرتی میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

درخواست کا طریقہ درج ذیل ہے:
 اپرچونیٹی نمبر#سول آئی ڈی نمبر (AT)
اور اسے نمبر 80057 پر ارسال کریں ۔

دستیاب عہدے:
نیو سولجر (نیا سپاہی): مرد و خواتین دونوں کے لیے ۔
موسیقار: صرف مرد امیدواروں کے لیے مخصوص ۔
ہر عہدے کے لیے مخصوص شرائط اور اہلیت طے کی گئی ہیں جنہیں پورا کرنا تمام امیدواروں کے لیے لازمی ہے ۔

اہم ہدایت:
عمانی حکام نے تمام امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ بھرتی کے لیے مقررہ اہلیت کے معیار اور شرائط کو بغور پڑھیں اور اپنی درخواستیں متعین مدت کے اندر جمع کرائیں ۔

شاہی فوج نے واضح کیا ہے کہ یہ بھرتی مہم نوجوان عمانیوں کے لیے ایک قیمتی موقع ہے تاکہ وہ ملک کے دفاع میں حصہ لے سکیں اور ایک پُرمسرت اور باوقار فوجی کیریئر کی بنیاد رکھ سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پہلی بیوی کےگھر چھوڑتے ہی شوہر ہیلی کاپٹر پر دوسری دلہن گھرلے آیا

Scroll to Top