محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز ، کشمیر،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، خوشاب، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد اور جھنگ میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اور کرم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے لسبیلہ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقے جبکہ کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
بارش کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں مری میں سب سے زیادہ 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں سید پور 23، زیرو پوائنٹ 12، بوکرا 04 اور گولڑہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں شمس آباد 16، چکلالہ 13، نیو کٹاریاں 08، گوالمنڈی 07، پیر ودھائی 04 اور کچہری میں 06 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح جہلم میں 10، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 10، سٹی میں 05، منگلا میں 09، چکوال میں 03، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 02، جبکہ اٹک اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں کاکول میں 16، باچا خان ایئرپورٹ پر 07، بالاکوٹ میں 04، چترال میں 03 اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سندھ کے شہر بدین میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سازشیں دم توڑ گئیں، وزیراعظم کا آزاد کشمیر مذاکراتی کامیابی پر خیر مقدم
گذشہ روزریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 ڈگری، جبکہ لسبیلہ اور پسنی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔