وادی نیلم آزاد کشمیر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیلم کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، جس میں مختلف نشستوں پر دلچسپ اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تحریک انصاف کے بشارت احمد میر ایڈووکیٹ نے صدارتی نشست جیت لی جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار یوسف میر ایڈووکیٹ نے اپنے نام کر لی۔ اسی دوران رومانہ شبیر ملک ایڈووکیٹ سیکرٹری لائبریری منتخب ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں کل 49 ووٹ ڈالے گئے اور تمام ووٹ پول کیے گئے۔ صدارتی نشست پر تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، جہاں بشارت احمد میر ایڈووکیٹ نے 24 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف ہی کے سید عاصم کاظمی ایڈووکیٹ 22 ووٹ لے سکے۔ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ صرف 3 ووٹ حاصل کر پائے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مسلم لیگ ن کے یوسف میر ایڈووکیٹ نے 22 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دیگر امیدوار ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی حکومت کشمیری مہاجرین کے مسائل حل کرے، طاہر کھوکھر
لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رومانہ شبیر ملک ایڈووکیٹ نے کامیابی حاصل کی جو بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خواتین کی شمولیت کا اہم مظہر ہے۔