گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم، گوشت کہاں جائیگا؟ تفصیلات سامنےآگئیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی،گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی، صرف گوادرفری زون میں منظور شدہ اوررجسٹرڈ مذبح خانوں سےحاصل کی گئی گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر 2015 پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی، حکام کے مطابق چین کے ساتھ گدھے کے گوشت اور کھالوں دونوں کے لیے برآمدی پروٹوکولز موجود ہیں، ان پروٹوکولز کے تحت سخت سرکاری نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ترنول میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد 

صرف منظور شدہ افزائشی فارموں کے گدھوں کو استعمال کیا جائے گا، اسی طرح تمام کارروائیوں کو قریب سے منظم کیا جائے گا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی گدھے کے گوشت اور کھالوں کو ٹھکانے لگانے کے امور دیکھے گی۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے2015 میں گدھے کی کھالوں کی برآمدات میں تیزی اور اس سے منسلک غیر قانونی، بے رحمانہ ذبح کرنے کے طریقوں، مقامی مارکیٹوں میں گدھے کے گوشت کو گائے کے گوشت کے طور پر غیر قانونی فروخت کی رپورٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے گدھے کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ روزگار چھینا جا رہا ہے، مزدور گدھے لے کر ڈی سی آفس کے باہر پہنچ گئے

Scroll to Top