اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پانچ تا 7 اکتوبر تک آزادکشمیر ،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستانمیں بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے نے 5 سے 7 اکتوبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ بڑے دریاؤں بشمول جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
آزادکشمیر میں نیلم ویلی ، حویلی ، راولاکوٹ سمیت بالائی علاقوں چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ اور ایبٹ آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
حکام کے مطابق دریائے سوات، پنجکوڑا اور درکابل کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ گلگت بلتستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس سے ٹورغر، بٹگرام، شانگلہ، لوئر کوہستان، تتہ پانی، گلگت، ہنزہ، روندو اور اسکردو جگلوٹ روڈ متاثر ہو سکتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کےکارکنوں کو یورپ منتقل کرنے کا اعلان،39 کشتیاں قبضے میں لے لیں