برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد

برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشہور “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ موٹاپے پر قابو پانے اور خاص طور پر بچوں کو اس سے بچانے کے لیے کیا ہے۔ حکام کے مطابق غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیاء پر ایک کے ساتھ ایک فری پروموشن کی اجازت اب نہیں ہوگی۔

یہ پابندیاں سپر مارکیٹوں، بڑی دکانوں اور آن لائن خوردہ فروشوں پر نافذ ہوں گی، جبکہ ریستوران اور کیفیز میں کچھ مشروبات کی مفت ری فل پروموشنز بھی اس فیصلے کے دائرے میں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت بال، روشن جِلد اور مضبوط جسم ، پالک کے کمالات جانیے

برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو زندگی میں ایک صحت مند اور خوشگوار آغاز دینے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ موٹاپا انہیں زندگی کی بہترین شروعات سے محروم کر دیتا ہے اور طویل مدت تک صحت کے مسائل پیدا کرتا ہے۔

Scroll to Top