محمد عامر

محمد عامر بھی صاحبزادہ فرحان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ایشیا کپ فائنل میں شاندار بیٹنگ کرنے والے صاحبزادہ فرحان کی کھل کر تعریف کر دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد عامر نے کہا ہے کہ ایسا پہلی بارہوا ہے کہ کسی پاکستانی بلے باز نے بمرا جیسے سخت بولر کے خلاف اس قدر پُراعتماد کھیلا ہے۔ اور اس کا نام ’’صاحبزادہ فرحان ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل : پاکستان نے بھارت کو 147رنز کا ہدف دے دیا

انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور پانچ چوکے مارے اور 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

میچ کے دوران انہوں نے خاص طور پر بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہیں ایک سے زائد چھکے لگائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025 فائنل:پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہیں کی

ان کی اس دلیرانہ بیٹنگ نے نہ صرف ٹیم کا حوصلہ بلند کیا بلکہ کرکٹ ماہرین اور شائقین دونوں سے بھرپور داد وصول کی۔

Scroll to Top