پاکستان کے نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

کینیڈا: پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کینیڈا میں کھیلا گیا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی کو شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 52 منٹ تک جاری رہا جو سنسنی خیز اور اعصاب شکن رہا۔

پہلا گیم سخت جدوجہد کے بعد نور زمان نے 19-17 سے جیتا، اس کے بعد دوسرے اور تیسرے گیم میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 11-7 اور 11-9 سے کامیابی حاصل کی، یوں تین صفر کی برتری سے فتح اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 فائنل:پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہیں کی

کینیڈا میں منعقدہ پی ایس اے ورلڈ کوپر ایونٹ نیش کپ کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔

Scroll to Top