اسلام آناد: ہونڈا نے یورپ میں اپنی پہلی مکمل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل WN7 لانچ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق WN7 ہونڈا کا پہلا فکسڈ بیٹری الیکٹرک نییکڈ ماڈل ہے اور یہ 2024 میں میلان میں منعقدہ ای آئی سی ایم اے (EICMA) موٹر سائیکل شو میں متعارف کروائے گئےEV Fun Concept کا پروڈکشن ورژن ہے۔
نام رکھنے کے انداز میں “W” کا مطلب ہے “Be the Wind،”N” کا مطلب ہے “Naked” اور “7” آؤٹ پٹ کلاس کو ظاہر کرتا ہے۔
ہونڈا نے اس موٹر سائیکل کی قیمت 12 ہزار 999 پاؤنڈ رکھی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4.9 ملین(49لاکھ) روپے بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا HR-V کی خریداری اب قسطوں پر ممکن، نیا پلان متعارف
کمپنی کی جانب سے ہونڈا کی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل جاری کردہ اہم خصوصیات میں رینج فی چارج 130 کلومیٹر سے زائد ہے۔
بیٹری، فکسڈ لیتھیم آئن، CCS2 فاسٹ چارجنگ (20% سے 80% تک تقریباً 30 منٹ میں)، گھر پر چارجنگ، تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل چارج، پرفارمنس آؤٹ پٹ میں 600cc انجن والی موٹر سائیکل کے برابر جبکہ ٹارک میں 1000cc ماڈل کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی سٹی ایسپائر ایس لانچ؛ حیران کن قیمت سامنے آگئی
ڈیزائن میں سلِم اور ای وی کے لیے مخصوص اسٹائلنگ ہے۔ ٹیکنالوجی میں 5 انچ TFT اسکرین کے ساتھ ہونڈا روڈ سنک (Honda RoadSync) اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی ہے۔
WN7 کی لانچ ہونڈا کے بڑے الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں داخلے کا اعلان ہے جبکہ اس سے قبل کمپنی زیادہ تر الیکٹرک اسکوٹرز اور کموٹر ماڈلز پر توجہ دے رہی تھی۔
کمپنی اپنے تمام موٹر سائیکلز کو 2040 کی دہائی تک کاربن نیوٹرل بنانے کے منصوبے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھا رہی ہے۔