ایشیاکپ فائنل، پاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت، قیمتیں حیران کن

دبئی: ایشیا کپ 2025 میں شائقین کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر ہے اور ہزاروں فینز اب بھی ٹکٹ خریدنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں مگر پاک بھارت کے فائنل ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

ایشیا کپ 2025 کا فائنل آج اتوار 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔ جہاں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 درہم (تقریباً 26 ہزار 817 روپے) تھی جو اپر اسٹینڈز کیلئے ہیںجبکہ سب سے مہنگے ٹکٹ کی قیمت 11 ہزار درہم (تقریباً 8 لاکھ 42 ہزار 820 روپے)تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل : پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ ’فوٹو شوٹ‘ کھٹائی میں پڑگیا

اسٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین کرکٹ نے خرید لی ہیں۔اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا جبکہ 21 ستمبر کو ہونے والے سپر فور میچ میں 17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

تاہم فائنل کیلئے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہوچکے ہیں۔

Scroll to Top