ہڑتال سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو، مہنگی اشیاء بیچنے پر 7دکاندار گرفتار

مظفرآباد :متوقع لاک ڈاؤن وہڑتال کی خبر سنتے ہی تاجر کمیونٹی آپےسے باہر ہو گئی، ضلع مظفرآباد میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے7 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے پیش نظر تاجروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لئے، ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 200 تھا جبکہ تاجران 350روپے فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی وانتظامیہ کا ایکشن، پٹہکہ بازار سے غیرمعیاری اشیاء ضبط، دکانداروں کو جرمانے

ضلع مجسٹریٹ حمادبشیر نے ہمراہ نفری صدر تھانہ کارروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی سے سات ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ایف ائی آر درج کرا دی۔

ضلع مجسٹریٹ حمادبشیر کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور عوام کے حقوق کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف ائینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Scroll to Top