نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی کم اجرت،فیس میں اضافہ، حکومت کاکارروائی کا عندیہ

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل، جی ایم بخاری)محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کا نجی تعلیمی اداروں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر میں نجی تعلیمی اداروں پر کم از کم اجرت کی ادائیگی اور ذاتی مقاصد کیلئے اساتذہ و طلباء کے استعمال پر پابندی عائد

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے بعض نجی تعلیمی اداروں کی خلاف ورزیوں پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق بعض ادارے اساتذہ و عملے کو سرکاری طور پر مقرر کردہ کم از کم اجرت ادا نہیں کر رہے، والدین سے ایڈوانس فیس وصول کرنے کے باوجود طلبہ کی تعلیم متاثر کر رہے ہیں اور انہیں احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اساتذہ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو کم از کم اُجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں، طلبہ و اساتذہ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہ کریں اور تعطیلات کا اعلان صرف محکمہ تعلیم کی منظوری سے ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف فوری قانونی و انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور سربراہان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو کم از کم اجرت کی سرکاری طور پر مقرر کردہ شرح سے کم تنخواہ نہ دیں۔
سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن (مورخہ 26 ستمبر 2025ء) میں کہا گیا ہے کہ بعض نجی سکول مالکان اساتذہ کو کم اجرت دینے کے ساتھ ساتھ احتجاج کی کالیں بھی دے رہے ہیں، جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ:

اساتذہ اور عملے کو کم از کم اجرت سے کم تنخواہ نہیں دی جا سکتی۔

اساتذہ، طلباء اور اسٹاف کو ذاتی یا کاروباری مفاد کے لیے احتجاج میں شامل کرنے پر پابندی عائد ہے۔

صرف محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو سکولوں میں چھٹی کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

والدین کی جانب سے پورے ماہ کی فیسیں پہلے ہی ادا کی جا چکی ہیں، لہٰذا کسی بھی بچے کی تعلیم متاثر کرنے یا کم از کم اجرت کی ادائیگی میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی اداروں کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بھارتی دہشتگردی بے نقاب؛ بلومبرگ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

Scroll to Top