ایشیا کپ فائنل: پاک بھارت پہلی بار آمنے سامنے

پاکستان نے گزشتہ روز سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

ایشیا کپ کا آغاز 1984 میں ہوا اور اب تک یہ ایونٹ 16 بار منعقد ہوچکا ہے، مگر حیران کن طور پر پاکستان اور بھارت کبھی بھی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 28 ستمبر کو شائقین کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھیں گے۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں بھارت 8 بار، سری لنکا 6 بار جبکہ پاکستان 2 بار چیمپئن بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف ایشیا کپ فائنل، مائیک ہیسن کا کھلاڑیوں کو پیغام

گزشتہ روز فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بولرز اور فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پر دباؤ قائم کیا۔

Scroll to Top