کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی ویر چھوثرانی کو شکست دے دی۔
سیڈ نمبر 8 اشعب عرفان نے سیڈ نمبر 4 ویر چھوثرانی کو دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا۔ میچ کا اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اسی ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو 11-4، 10-12، 11-7 اور 11-7 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: لداخ میں سول نافرمانی تحریک کا آغاز، جھڑپوں میں ہلاکتیں اور درجنوں زخمی
ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔