صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت کا آغا ہو گیا ہے ۔
شہر کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، شادمان، گلبرگ اور شاہ جمال سمیت دیگر مقامات پر شہری اب آٹا سرکاری قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں ۔
سرکاری نرخوں کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے میں دستیاب ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سادہ روٹی 100 گرام کی 14 روپے اور نان یا خمیری روٹی 25 روپے میں فروخت کی جا سکتی ہے، جو کہ روزمرہ کی ضروریات کے لیے قابل برداشت قیمت سمجھی جا رہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی،سپلائی میں خلل کا خطرہ
دوسری جانب، تنور مالکان نے اپنی مشکلات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آٹا اور فائن کی 80 کلو کی بوری کی قیمت 1800 روپے سے بڑھ کر 2700 روپے تک جا پہنچی ہے ۔
بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو آٹے اور فائن کی قیمتیں کم کی جائیں یا نان اور روٹی کے نئے نرخ مقرر کیے جائیں تاکہ دکاندار اور صارفین دونوں متاثر نہ ہوں ۔



