سلمان آغا

ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں ، فائنل میں بھارت کو ہرائیں گے : کپتان سلمان آغا

ابوظہبی (کشمیر ڈیجیٹل ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے بنگلہ دیش سے جیتنے کے بعد ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے میچ کھیلنے کے بعد ا نہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کی مجموعی پرفارمنس خوش آئند رہی ۔

بنگال کے خلاف بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، اگرچہ بیٹنگ کے دوران 10 سے 15 رنز کم بنائے گئے لیکن یقین تھا کہ ابتدائی وکٹیں ملنے پر ہدف کا دفاع ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ، فائنل میں بھارت کے خلاف جیت کے لیے میدان میں اُتریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیاء کپ 2025: بنگلہ دیشی ٹیم پاکستانی بلے بازوں کے آگے ٹھہر نہ سکی ،124رنز پر ڈھیر

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی  سپر فور کے میچ میں پاکستان نےدعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی ۔

شمیم حسین 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹررہے جبکہ سیف حسن نے 18، نورالحسن نے 16 اور مہدی حسن نے 11 رنز جوڑے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

Scroll to Top