(کشمیر ڈیجیٹل) ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے، میچ رات ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی نے اہم بیان دے دیا۔
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کا ہدف ایشیا کپ ٹائٹل ہے، فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، ہم اسے شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے اور اسی انداز کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ ان کے مطابق: “ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہوگی، اسے شکست دیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز کو کوئی مشکلات درپیش نہیں، صرف بعض پچز پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 1984ء میں ہوا تھا اور یہ اس کا 17واں ایڈیشن ہے، جو اس بار متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈمی 15 پاکستان میں لانچ، طاقتور بیٹری اور جدید فیچرز کے ساتھ
دوسری جانب سری لنکا کے خلاف میچ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد فخر زمان کو میڈیکل ٹیم نے فٹ قرار دے دیا ہے۔ طبی عملے کے مطابق انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں، تاہم وہ نگرانی میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے۔




