زیتون کا تیل دل اور ہڈیوں سمیت مجموعی صحت کیلئے نہایت مفید ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال بڑھاپے میں بھی جسم کو مضبوط رکھتا ہے ۔
جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ زیتون کا تیل نہ صرف دل کے امراض اور موٹاپے سے بچاتا ہے بلکہ ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں موجود پولی فینولز اور اولیک ایسڈ ہڈیوں کے نئے خلیے بنانے اور ہڈیوں کے گھلنے کے عمل کو روکنے میں مددگار ہیں ۔
اس میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس ہڈیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں جبکہ اولیوکینتھال جوڑوں کے درد اور سوزش کم کرنے میں مؤثر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، فوڈاتھارٹی کا بڑے پیمانے پر کریک ڈائون، مضر صحت اشیائے خوردونوش تلف
تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ زیتون کا تیل جسم میں کیلشیم کے جذب کو بہتر بناتا ہے، جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میڈیٹرینین ڈائٹ، جس میں زیتون کا تیل اہم جزو ہے، ہڈیوں کے ٹوٹنے اور آسٹیوپوروسس کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 50 ملی لیٹر ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کا استعمال ہڈیوں کی کثافت میں خاطر خواہ بہتری لاتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو پہلے ہی آسٹیوپوروسس کے شکار ہوں ۔