یونس خان

یونس خان نے قومی کرکٹرز کو اہم مشورہ دے دیا

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل )اپنے دور کے معروف بیٹر اورسابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی سیاست سے دور رہ کر صرف ٹیم اور ملک کے لیے کھیلیں ۔ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان نے شب نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنے ذاتی مفادات کے بجائے ملک و قوم  کھیلیں ۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کے فقدان پر شدید تنقید کی اور زور دے کر کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے میچز میں اچھی منصوبہ بندی اور بہترین  کھیل پیش کرنا ضروری ہے ۔

سابق کپتان نے شاہین شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف فاسٹ بولنگ میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھا سکتے ہیں ۔ ان میں ایک اچھے آل راؤنڈر بننے کی  پوری صلاحیت موجود ہے اور گراؤنڈ پر ان کی محنت نمایاں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم ، ایشیا کپ کا ٹائٹل یقیناً جیتیں گے : شاہین آفریدی

یونس خان نے ایشیا کپ کے ممکنہ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے ٹاکرے کو دلچسپ قرار دیا اور کہا کہ کھلاڑی جیت کر ثابت کریں کہ وہ بہترین اسپورٹس مین ہیں ۔

مزید یہ  شاہین آفریدی انہوں نے ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں سے اجتناب کرنے کی بھی ہدایت دی ، کیونکہ یہ کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں ۔ بھارتی ٹیم کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ اسے کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ۔

بھارتی کھلاڑی اپنے کردار سے واقف ہیں اور ٹیم میں کم تبدیلیاں ہونے کی وجہ سے مضبوط کارکردگی دکھاتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان کی ٹیم کو بھی کمزور نہیں سمجھنا چاہیے ۔

Scroll to Top