ای سی سی

ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ای سی سی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی، جس کے تحت 5 سال تک پرانی گاڑیاں جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا اہم فیصلہ کیا گیا ۔

ای سی سی کے اعلامیہ کے مطابق پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی، اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی ۔

کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر،آئی ایم ایف نے سخت شرط عائدکردی

مزید بتایا گیا کہ 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی ، تاہم 2026 سے یہ ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک یہ درآمدی ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی ۔

اجلاس میں دیگر فیصلوں کےعلاوہ پی وی اے آر اے (Pakistan Veterinary and Animal Resources Authority) کیلئے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور بھی کی گئی ہے ۔

Scroll to Top