ابوظبی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح کے ساتھ گرین شرٹس نے 2 قیمتی پوائنٹس سمیٹ کر فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔
سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف پاکستان نے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ میچ کا آغاز پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر رسمی ملاقات
پاکستان نے بھارت کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی میدان میں اتاری اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے، جن میں کامندو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔