(کشمیر ڈیجیٹل )قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹرصاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں صاحبزادہ فرحان 15 گیندوں پر 24 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تاہم اس سے قبل ہی وہ کیلنڈر ایئر میں 1500 رنز مکمل کرچکے تھے ۔
صاحبزادہ فرحان رواں سال 35 اننگز میں 1500 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4: پاکستان نے سری لنکا کوبھاری مارجن سے شکست دیکر میدان مارلیا
واضح رہے کہ بابر اعظم نے سال 2019، 2021 اور 2024 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دو مرتبہ 2021 اور 2022 کے دوران 1500 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بھی ایک مرتبہ سال 2022 ءمیں یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
صاحبزادہ فرحان نے رواں سال پاکستان کے ساتھ پشاور ریجن اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹی 20 کرکٹ میں نمائندگی کی ہے ۔