چین نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کا سراغ لگانے والا سسٹم تیارکرلیا

چین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن آبدوزوں کا سراغ لگانے والا نیا اے آئی سسٹم تیار کرلیا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس سے آبدوز کی بقا کے امکانات صرف 5 فیصد رہ جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نظام نیول وارفیئر کے منظرنامے کو یکسر بدل سکتا ہے۔ “ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ” کے مطابق یہ سسٹم ہائیڈروآکوسٹک بوائز، انڈرواٹر سینسرز اور ریڈارز کے ڈیٹا کو پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف سمندری درجہ حرارت اور نمکیات کو نقشہ سازی میں شامل کرتی ہے بلکہ روایتی بچاؤ کے طریقے بھی ناکام بنانے کی طاقت رکھتی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ اے آئی سسٹم ڈیٹا کو فوری فیصلوں کے لیے ایکشن ایبل ریکمنڈیشنز میں بدل دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت نیوکلیئر ڈیٹرنس کے اہم ستون کو بھی غیر مؤثر بنا سکتی ہے۔

Scroll to Top