پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں5اکتوبر کوپھر مدمقابل ہونگی

مینز ٹیم کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم بھی کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی، 5 اکتوبرکو یہ مقابلہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ 30 ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کے لیے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو شکست ،پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقا ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 2 اکتوبر کو پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز ورلڈ کپ میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 5 اکتوبرکو کھیلیں گی جب کہ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 15 اکتوبر کو انگلینڈ سے مقابلہ شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی پیشرفت،پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پانچویں میچ میں پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی، پاکستان ویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی جب کہ آخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا سے رکھا گیا ہے۔

Scroll to Top