برآمدات کے فروغ میں بڑی پیشرفت، پاکستان یواے ای میں اہم تجارتی معامدہ طے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گوشت کی برآمد سے متعلق ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بیف کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستان 81 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف یو اے ای کو برآمد کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ گوشت مکمل طور پر عالمی معیارات کے مطابق پراسیس کیا گیا ہے اور اسے متحدہ عرب امارات میں انڈسٹریل اور گھریلو دونوں سطحوں پر استعمال کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کوایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات منسوخ کردیئے

ترجمان کے مطابق معاہدہ بیف کی مسلسل فراہمی پر مبنی ہےجو نہ صرف پاکستانی گوشت کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ملک کے لیے قیمتی زرِمبادلہ کے حصول کا بھی ایک مؤثر ذریعہ بنے گا۔

معاہدے کے تحت برآمد ہونے والا گوشت پاکستان میں جدید سہولیات سے لیس پلانٹس میں تیار کیا گیا ہے، جہاں حفظانِ صحت کے عالمی اصولوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابقاس طرح کے تجارتی معاہدے نہ صرف گوشت کی صنعت کو فروغ دیں گے بلکہ زراعت اور لائیو اسٹاک سیکٹر میں بھی نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی برآمدات میں18فیصد اضافہ،3.8ارب ڈالر ہو گئیں

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستانی گوشت کی مشرقِ وسطیٰ میں مانگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اس معاہدے سے پاکستان کی غیر روایتی برآمدات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top