ایشیا ٹی 20کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ میں پاکستان کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کئے۔
بھارت نے 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یوں پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ ،بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے امکانات محدود ہوچکے ہیں اور پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے آئندہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔
کسی ایک میچ میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا میچ 23 ستمبر کو سری لنکا جبکہ دوسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش سے ہوگا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش سپر فور مرحلے میں پہلے ہی ایک میچ جیت چکا ہے۔




