کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں طویل عرصے بعد کوٹلی میں شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کر کے سیاسی میدان گرما دیا جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے خصوصی شرکت کی
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عظیم الشان کنونشن کا انعقاد ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔۔۔
بلاول بھٹو زرداری نے لواں گے کشمیر سارا لواں گے سازشوں کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے مودی کو پتہ لگ گیا پاکستان کیا ہے فوج کیا ہے آرمی چیف کیا ہے ۔
صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔آج کا یہ عظیم الشان اجتماع نظریاتی تخریب کاروں کیلئے چیلنج ہے۔آج کوٹلی کے عوام نے نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔
آج عوامی ایکشن کمیٹی کے ان لوگوں کا بیانیہ دفن ہو گیا جو ریاست میں افراتفری چاہتے تھے۔آج نظام کو ڈی ریل کرنے کی سازش کرنے والوں کو معلوم ہو گیا کہ جتھوں کی سیاست نہیں چلے گی
ریاست جتھوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑی جا سکتی۔آج پاکستان کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔آج پاکستان کے خلاف،افواج پاکستان کے خلاف اور ریاست کے نظام کے خلاف بیانیہ دفن ہوچکا۔
جتھوں کی نہیں آئین و قانون کی بالادستی و حکمرانی ہو گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ایک بیانیہ ہے
کشمیریوں کی منزل پاکستان۔بجلی 3 روپے آٹا ہزار روپے تھیلا کس ریاست میں ہے یہ ہماری تحریک پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نوٹس لینے پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کیا ورنہ یہ اختیار کس کے پاس تھا۔اچھل کود سے ریاستیں نہیں چلتیں۔
تحریک انصاف 5 اگست کو احتجاج کرتی ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی 29 ستمبر ایسے دن جس دن بھارت نے نام نہاد سرجیکل سٹرائک کی تھے اس دن کا انتخاب۔یہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں بھارت باہر سے یہ اندر سے عدم استحکام کریں۔
ہم نے جائز مطالبات کی حمایت کی لیکن یہ نہیں ہو سکتا چند لوگوں کے لیے ریاست اور نظام داو پر لگا دیا جائے۔معرکہ حق کی کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سفارتی محاذ کامیاب حکمت عملی پر چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں مقیم کشمیری اور پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مشرق ڈیجیٹل بینک لانچ