ڈپٹی کمشنر

اساتذہ معاشرے کا ستون ، طلبہ کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھیں:ڈپٹی کمشنر باغ

باغ (کشمیر ڈیجیٹل نیوز )ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کا اہم ستون ہیں نسلوں کو سنوارنے میں اساتذہ کا کردار بنیادی ہے ۔

قوانین اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ صف اول میں شامل ہو کر معاشرے کی رہنمائی کریں، ریاست کے اندر امن ہے تو ہم اور ہمارے خاندان محفوظ ہیں، افرا تفری اور جلاؤ گھیراؤ کی سوچ کے خلاف ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا ۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان اور محکمہ کے ذمہ داران یقینی بنائیں کہ بچے کسی ایسی سر گرمی میں شامل نہ ہوں جو ریاستی قوانین کے خلاف ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ذمہ داران و دیگر سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں موجود شرکاء نے تجاویز پیش کیں اور یقین دلایا کہ اساتذہ آئین کی بالا دستی اور ریاست کے قوانین کے مغائر کسی بھی سر گرمی میں طلباء کو حصہ نہیں بننے دیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انکی بہتر تربیت ہی مستقبل کو روشن بنا سکتی ہے ۔

والدین بچوں کو تعلیم کے لیے اداروں میں بھیجتے ہیں اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو والدین کی توقعات کے مطابق تربیت دیں اور انہیں بتائیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ شہداء کی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ہے کسی بھی ایسی سازش یا سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی جس سے شہداء کے خون پر داغ لگے اور اکابرین کی خدمات کو ٹھیس پہنچے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گڑھی دوپٹہ روڈ پر پولیس اہلکاروں کی گاڑی روک کر شہریوں سے رشوت طلبی

انہوں نے کہا کہ اداروں کے اندر نظم و ضبط سب سے اہم جزو ہے طلباء کے مستقبل کو ہم سب نے ملکر سنوارنا ہے ۔

Scroll to Top