میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہلمت اور گریس ویلی میں پندرہ روزہ قیام کے بعد مظفرآبادواپس

کیل وادی نیلم وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت اور گریس ویلی میں پندرہ روزہ قیام کے بعد آج مظفرآباد روانہ

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان آرمی کے تعاون سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز پر مشتمل تھی

ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم ہلمت سے مظفراباد انتظامیہ نیلم اے سی شاردہ قدیر مغل نائب تحصیلدار کیل خواجہ فاروق کی زیر نگرانی روانہ کیل فالکن بریگیڈ میں بریگیڈیر عمران چیمہ کی طرف سے ٹی بریک کے بعد روانہ کی اے سی شاردہ قدیر مغل اور نائب تحصیلدار کیل خواجہ فاروق نے نے پاک ارمی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

سات رکنی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر وقار اشرف بٹ چائلڈ سپیشلسٹ،ڈاکٹر ارشد راجہ ایڈیشن میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر ساجد علی گورسی، ڈاکٹر طارق عبداللہ، ڈاکٹر صدف سرفراز ، ڈاکٹر رافعیہ کریم، ڈاکٹر حنا منور نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشںن نیلم اور پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا

Scroll to Top