متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)ایشیا کپ کے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی جب کہ آئی سی سی نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا جس پر قومی کرکٹ اور یو اے ای کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے تاہم میچ کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ ہی انجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو دوبار خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔

پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر کافی دیر ڈیڈلاک رہا جو بعدازاں ختم ہوا۔

اس دوران پی سی بی کے حکم پر قومی ٹیم ہوٹل میں ہی رہی اور میچ کھیلنے نہیں گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو طلب کیا، اس دوران میچ کھیلنے کا وقت آئی سی سی نے ایک گھنٹہ بڑھادیا۔

پی سی بی نے اپنے حتمی فیصلے سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جس پر آئی سی سی نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ جس پر پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا بعدازاں دبئی کے ہوٹل میں موجود ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچی اور یو اے ای سے میچ کھیلا۔

مزید یہ بھی لکھیں : ایشیاء کپ : یواے ای کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Scroll to Top