مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے بدوں لیبارٹری رپورٹ گھی اور آئل کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر قاضی شفیق الرحمن نے ہمراہ ٹیم برارکوٹ روڈ پر ناکہ لگاتے ہوئے بدوں لیبارٹری رپورٹ گھی اور آئل سے بھری گاڑی ضبط کر لی۔
دوران ناکہ ڈرائیور سے فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ اور لائسنس مانگا جو ڈرائیور کے پاس موجود نہ تھا۔ فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ء کے تحت آزاد کشمیر میں بَدوں لیبارٹری رپورٹ اشیاء خوردونوش فروخت قانوناً جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی مظفرآبادکاکنگ عبداللہ یونیورسٹی چھتر کلاس کے کیفے ٹیریا اور ہاسٹل میس کامعائنہ
وہی فوڈ بزنس آپریٹر اشیائے خوردونوش کی فروخت کر سکتا ہے جس کے پاس فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ اور لائسنس ہو۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کی صحت اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بَدوں لیبارٹری رپورٹ، ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں، لہٰذا ان کے کاروبار اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،16 کلو کنستر 400 روپے مہنگا
انہوں نے کہا کہ صرف وہی فوڈ بزنس آپریٹرز اشیائے خوردونوش کی تیاری اور فروخت کے مجاز ہیں جن کے پاس فوڈ اتھارٹی کا باقاعدہ اجازت نامہ اور لائسنس موجود ہو بصورت دیگر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔