(کشمیر ڈیجیٹل)افواج پاکستان کے تعاون سے وادی نیلم کی تاریخ کا سب سے بڑا سات روزہ ’’راجہ قطب الدین خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ سیزن ون اختتام پذیر ہوگیا۔ 32 ٹیموں میں سے ینگ سٹرائیکر اٹھمقام نے فائنل میں بابون ریزارٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اختتامی تقریب میں صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر فاتح ٹیم کے کپتان راجہ عزیرساجد نے کہا کہ 32 ٹیموں میں آگے نکلنا بڑی کامیابی ہے، خاص طور پر جب زیادہ تر کھلاڑی نوجوان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیون اسٹار ٹیم نے صرف نام تبدیل کر کے بابون ریزارٹ رکھا تھا، کھلاڑی وہی تھے جو پچھلے سال نیلم اسپورٹس فیسٹیول سیزن ون کے چیمپئن رہے تھے، اس لیے مقابلہ انتہائی سخت تھا۔
راجہ uzair ساجد نے مزید کہا کہ فائنل میچ کا دباؤ ہمیشہ رہتا ہے، مگر ہماری ٹیم نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمیر کیانی نے پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا، جنید نے شاندار بولنگ کی اور سمیر شاہا نے جس انداز میں دفاع کیا وہ تعریف کے قابل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے جسے ہم سب مل کر سیلیبریٹ کرنے یہاں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی کا ردِعمل، کھیل میں سیاست گھسیٹنے کی مذمت
فاتح ٹیم نے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔




