80 سالہ بزرگ شہری کے حلق میں پھنسی 9 انچ لمبی مسواک نکال لی گئی

بمبئی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی شہر برہم پور میں 80 سالہ بزرگ کے حلق میں پھنسی مسواک کو نکال کر ان کی جان بچا لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص کماراجو نائک گنجم ضلع کے گاؤں ناٹنگا کے رہائشی ہیں جو صبح کے وقت اپنے دانت صاف کرنے کیلئے مسواک کا استعمال کررہے تھے کہ اچانک مسواک ان کے حلق میں پھنس گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسواک کے حلق میں پھنسنے کے بعد وہ شدید تکلیف میں رہے، جس پر ان کی فیملی نے مقامی ہیلتھ سینٹر سے مسواک کو نکلوانے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی نتائج حاصل نہ ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق فیملی بزرگ کو برہم پور شہر کے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن کرکے 9 انچ لمبی مسواک کو حلق سےنکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آپریشن سے قبل یہ مسواک ایک ہفتے تک بزرگ شخص کے حلق میں پھنسی رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راجہ فاروق حیدر رانگ نمبر ،انتشار کے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،ذیشان حیدر

Scroll to Top