(کشمیر ڈیجیٹل) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 54 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 15 پیسے ہونے کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس سے موجودہ قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے تک پہنچ سکتی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 3 روپے 68 پیسے اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی آزاد کشمیر آمد، عدلیہ کے 50 سالہ سفر پر تاریخی خطاب!
ذرائع کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب سے متوقع ہے، تاہم ان کی حتمی منظوری وزارتِ خزانہ اور وزیرِاعظم کی مشاورت سے دی جائے گی۔




