(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے بالی وُڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز کی جانب سے جاری متنازع پوسٹ پر تخلیقی انداز میں کرارا جواب دے دیا ہے۔
بھارتی لیگ آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ایسا پوسٹر جاری کیا جس میں پاکستان کے خلاف میچ کا شیڈول تو شامل تھا لیکن پاکستان کا لوگو ہٹا دیا گیا تھا۔ یہ حرکت اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دی گئی اور کرکٹ شائقین نے بھی اس پر سخت ردِعمل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات اور بحالی کی یقین دہانی
اس موقع پر کراچی کنگز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تخلیقی پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اس اقدام پر طنزیہ اور دو ٹوک جواب دیا جسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔




