مظفرآباد:پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیرنے پنشن اصلاحات مسترد کرتے ہوئے چارٹرآف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے آئندہ ہفتے ریاست گیراحتجاج کا اعلان کردیا،جلد مشاورت سے تاریخ کا اعلان ہوگا۔
پنشنررز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں اخترحسین،راجہ ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،قاضی محمد صدیق،شیخ سراج منیر،صدیق شاہ ودیگر نے کہا کہ بیوہ بیٹی کی پنشن بحالی،تین ماہ کے بقایاجات،اردلی الائونس،مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ کے مطالبات فی الفور پورے کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنشنرز جلد ضلع اورتحصیل سطح پر احتجاج کیلئے کارنرمیٹنگ کریں گے، آزادکشمیر بھر میں ناانصافیوں کیلئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرمیں ایک لاکھ بچے سکولوں سے ہاہر ہونے کا حکومتی اعتراف
ادویات کی قیمتیں5سوفیصد اضافہ ہوچکا ،وفاقی حکومت کے مہنگائی کے دعوے جھوٹے ہیں، مہنگائی میں کہاں کمی آئی ہے ، پٹرول ،آٹا ،دالیں ،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں وہیں جو پہلے تھیں۔
مہنگائی میں کمی صرف اشرافیہ کو محسوس ہورہی ہے جن کی تنخواہوں اورمراعات میں500فیصد اضافہ ہوا ہے ،ہر15دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے پھر کہا جاتا ہے کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، یہ عوام کے ساتھ دھوکہ نہیں اورکیا ہے۔
پنشنرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پنشنرز کو تمام سہولیات مل رہی ہیں آزادکشمیر میں دہرامعیار قبول نہیں کرینگے۔