ایپل کی نئی iPhone 17 series نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شائقین کو پرجوش کر دیا ہے۔موبائل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی اسٹاک 19 یا 20 ستمبر تک ملک میں پہنچ سکتا ہے۔ تاہم یہ یونٹس non-PTA approved iPhones ہوں گے، جب کہ PTA approved iPhone 17 ماڈلز چند ہفتے بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔
لاہور کی مشہور موبائل شاپ “Cell Links” نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے فونز کی دستیابی کے فوراً بعد فروخت شروع کریں گے۔ دیگر دکانداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ محدود اسٹاک جلد ان کے پاس پہنچنے والا ہے۔
آئی فون 17 ایئر سب سے زیادہ مقبول
پاکستان میں سب سے زیادہ چرچا iPhone 17 Air کا ہے، جسے کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا فون قرار دیا جا رہا ہے۔ شائقین سوشل میڈیا پر مسلسل اس ماڈل کی آمد کے بارے میں تبصرے کر رہے ہیں اور یہی ماڈل سب سے زیادہ ڈیمانڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان میں آئی فون 17 کی ممکنہ قیمت
مارکیٹ ذرائع کے مطابق iPhone 17 Air کی قیمت ابتدائی طور پر 4 لاکھ سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ اگر پی ٹی اے سے منظور شدہ موبائل خریدا جائے تو اس کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، بالکل اسی طرح جیسے گزشتہ سال کے iPhone 16 Pro Max کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔تاہم اصل قیمتوں کا اعلان تب ہی ممکن ہوگا جب مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور موبائل شاپس باضابطہ ریٹس جاری کریں گے۔
محدود اسٹاک اور زیادہ قیمتیں
پاکستان میں ایپل کے آفیشل اسٹورز نہ ہونے کے باعث ہر سال نئے آئی فونز نجی ڈیلرز یا ڈسٹری بیوٹرز جیسے Mercantile کے ذریعے ملک میں آتے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں زیادہ تر non-PTA iPhone 17 models ہی دستیاب ہوں گے، جو محدود تعداد میں ہونے کے باعث مہنگے داموں فروخت کیے جائیں گے۔
پاکستانی صارفین کا رجحان
زیادہ تر صارفین یا تو مقامی مارکیٹ سے یہ فون مہنگی قیمت پر خریدتے ہیں یا پھر امریکہ، دبئی اور برطانیہ سے آنے والے فونز کا انتظار کرتے ہیں۔ لیکن اندازہ یہی ہے کہ اس بار بھی پاکستانی شائقین iPhone 17 خریدنے کے لیے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قطر پر حملہ، یو اے ای نے اسرائیل کو ائیر شو میں شرکت سے روک دیا