(کشمیر ڈیجیٹل)سماہنی سب ڈویژن کے بڑے تجارتی مرکز چوکی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس نے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جموں چوکی کی مین شاہراہ پر فلو پٹرول پمپ کے قریب ایک ڈمپر کی بریک فیل ہوگئی۔ بریک فیل ہونے کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سیدھا دکانوں میں جا گھسی۔ اچانک پیش آنے والے اس واقعے سے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرولا کراس کی قیمتوں میں ریکارڈرعایت کا اعلان!
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جس پر علاقہ مکینوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔




