(کشمیر ڈیجیٹل)ایپل نے اپنے نئے ماڈلز آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی ہے، جن میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس شامل ہیں۔ کمپنی نے ان نئے ماڈلز کے ساتھ ساتھ پرانے فونز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد آئی فون 16 اب 699 ڈالرز جبکہ آئی فون 16 پلس 799 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ ایپل کا سستا ترین ماڈل اب بھی آئی فون 16 ای ہے جس کی قیمت 599 ڈالرز برقرار رکھی گئی ہے۔
کمپنی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کی فروخت روک دی جائے گی۔ یہ ماڈلز مارکیٹ میں تو دستیاب ہو سکتے ہیں، مگر ایپل کے آفیشل چینلز سے ان کی خریداری ممکن نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کرولا کراس کی قیمتوں میں ریکارڈرعایت کا اعلان!
ایپل کے مطابق آئی فون 17 کا 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز، آئی فون 17 ائیر 999 ڈالرز، آئی فون 17 پرو 1099 ڈالرز اور آئی فون 17 پرو میکس 1199 ڈالرز سے دستیاب ہوگا۔