ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں افغانستان کی جانب سے دئیےگئے 189 رنز کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پرصرف 94 رنز بنا سکی ۔
بابر حیات 39 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی بلے بازخاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور 9 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی رسائی حاصل نہ کر سکے ۔
افغانستان کی طرف سے فضل اللہ فاروقی ، عظمت اللہ عمرزئی ، نور احمد اور گلبدین نائب نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کیسے جیتیں گے؟ پاکستانی ہیڈ کوچ کا بڑا بیان آگیا
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ہوئےصدیق اللہ اور عظمت اللہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز جوڑے ۔
افغان ٹیم کی جانب سے صدیق اللہ 73 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عظمت اللہ نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔ محمد نبی نے 33 رنز اسکور کیے ۔
ان کے علاوہ رحمان اللہ گرباز 8، ابراہیم زادران 1، گل بدین 5 اور کریم جنت 2 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔