ہیڈ کوچ

ایشیا کپ کیسے جیتیں گے؟ پاکستانی ہیڈ کوچ کا بڑا بیان آگیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کا ہر میچ ایک فائنل ہوگا، ٹیم مکمل فوکس اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، کوئی لمحہ ضائع نہیں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہر مقابلے کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کھیلا جائے گا کیونکہ اس ایونٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ۔

ان کے مطابق قومی ٹیم کا پہلا ہدف سپر فور مرحلے میں رسائی ہے اور اس کے بعد نگاہیں ٹرافی پر مرکوز کریں گے ۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ شارجہ میں سہ ملکی سیریز کی کامیابی نے ٹیم کے اعتماد کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اور اس دوران ہر کھلاڑی نے کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر محمد نواز ہمیشہ سے ٹیم کے لیے میچ ونر کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں جبکہ فخر زمان کی ٹیم میں واپسی نے بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط کر دیا ہے ۔انہوں نے دبئی اور ابوظہبی کی کنڈیشنز کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے سخت حالات کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرے ساتھ بچوں جیسا سلوک ہوا، کرس گیل کا آئی پی ایل میں تلخ تجربات پر انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ اس وقت مکمل بیلنس ہے،  ہر کھلاڑی کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور پلئیرزایشیا کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں ۔

Scroll to Top