شارجہ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔
سلمان علی آغا نے اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔
کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ افغانستان کو شکست ، پاکستان نے تین ملکی ٹی 20سیریز کا فائنل معرکہ مار لیا
وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، اور ہمیں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی قوم سے اپیل کی کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان علی آغا نے بابر کو فلمی ہیرو، حارث ولن، حسن علی کو کامیڈی کنگ قرار دیدیا
یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس بحران میں اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کا ساتھ دیں اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن مدد کریں۔




