ہرارے (کشمیر ڈیجیٹل ) زمبابوے نے سری لنکا کوسیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ مہمان ٹیم کے بلے باز زمبابوے کے بالروں کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ان کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں صرف 80 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔
کامل مشرا نے سب سے زیادہ بیس گیندوں پر 20 رنز بنائےجس میں ان کے 4چوکے شامل تھے ۔ کپتان چریتھ اسالینکا نے 18 اور داسن شناکا نے 15 رنز بنا سکے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہرے ہندسے کو عبورنہ کر پایا ۔
زمبابوے کی طرف سے سکندر رضا نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں بریڈ ایوانز کے حصے میں بھی 3 وکٹیں آئیں ۔
آسان ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز بھی اتنا اچھا نہیں تھا اور 20 رنز پر پہلی وکٹ گری جب تادیواناشے مارومانی 17 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا سیریز کیلئے میدان تیار
چمیرا نے زبردست گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر برائن بینیٹ اور سکندر رضا کو آؤٹ کیا جنہوں نے بالترتیب 19 اور 2 رنز بنائے اور سین ولیمز صفر پر وکٹ دے بیٹھے ۔
رائن برل اور تاشینکا موسیکیوا نے بالترتیب 20 اور 21 رنز بنا کر 15 ویں اوور کی دوسری گیند پر باآسانی 84 رنزکا ہدف حاصل کرکے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلائی ۔سکندر رضا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
خیال رہے زمبابوے نے پانچ وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کردی، سری لنکا نے پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیتا تھا،دونو ں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کےتیسرا اور فیصلہ کن میچ میں اتوار کو مدمقابل آئیں گی ۔




