مون سون کادسواں سپیل، آج سے طوفانی بارشیں، طغیانی، ملک بھر میں الرٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے مون سون کے دسواں سپیل آج سے شروع جو 9ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔آزادکشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد،پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا گیا

ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں متوقع ہیں آزاکشمیر،اسلام آباد،راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک،چکوال،جہلم، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورلاہورمیں بارشیں متوقع ہیں،

این ڈی ایم اے کے مطابق نارووال،حافظ آباد،جھنگ،سرگودھا،اوکاڑہ،ساہیوال،قصور اورمیانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے،ڈیرہ غازی خان،ملتان اورراجن پورمیں بھی بارشوں کا امکان ہے،

6 سے 9 ستمبر کےدوران ڈیرہ غازی خان،رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے،

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ دریائے راوی ،چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیاکاکہناہے کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں سے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔۔

کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران الرٹ رہیں،محکمہ صحت ،آبپاشی تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اورلائیو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیاگیاہے،دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اورسیرو تفریح سے گریز کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ،احتجاج کے بعد اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی کا پلانٹ بند

Scroll to Top