اسلام آباد :آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے اہم ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اقدامات ،جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حریت کانفرنس کی مشاورت سے تحریک آزادی کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو فعال بنایا جائیگا اور بھارت کے مکروہ عزائم سے دنیا بھر کو آگاہ کیا جائیگا ۔
یہ بھی پڑھیں: علی ذوالقرنین کی تنقید،وزیراعظم نے کسگمہ کے وفد کوملاقات کیلئے بلا کر جواب دیدیا
دونوں رہنماؤں نے شہدائے کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا تھاکہ ایکشن کمیٹی ہندوستان کی فنڈنگ سے چل رہی ہے، ہم کسی کو افراتفری کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ روٹی اور بجلی پر ہمارا بیانیہ تھا جس پر صدر زرداری نے ہمیں بلا کر پوچھا اور صدر زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کو بجلی مفت ملنی چاہیے، سستی بجلی اور سستے آٹے کا کریڈٹ صدرزرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کوجاتا ہے۔