وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر اورپاکستان میں حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ بلاسٹ سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا ۔
تفسیلات کے مطابق وادی لیپہ سے کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندہ جی ایم بخاری کا کہنا ہے کہ بارشو ں کی بڑی وجہ ماہرین کے مطابق جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ ہے ۔
پہلے درخت بارش کا پانی جذب کر لیتے تھے مگر اب ان کی جگہ کچی ڈھلوانیں اورکنکریٹ نے لے لی ہے، جس سے زمین سخت ہو کر پانی روکنے کی صلاحیت کھو چکی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 6 ستمبر سے طوفانی بارشیں،لینڈ سلائیڈنگ ، الرٹ جاری
نتیجتاً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ بلاسٹ جیسی آفات بڑھ رہی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں آزاد کشمیر کی وادیاں اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے شامل ہیں ۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر شجرکاری اور جنگلات کے تحفظ پر توجہ نہ دی گئی تو یہ تباہی مزید شدت اختیار کرے گی ۔



