شارجہ :افغانستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کو 38 رنز سے شکست دے دی۔
افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں شارجہ میں مدمقابل تھیں جہاں افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
ابراہیم زدران 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ صادق اللہ اتل نے 54 اور کریم جنت نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: تین ملکی سیریز :پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دی
یو اے ای کی جانب سے محمد روحید اور صغیر خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امارات کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 150 رنز ہی بناسکی اور 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اماراتی ٹیم کی جانب سے کپتان محمد وسیم 67 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ راہول چوپڑا نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے شرف الدین اور راشد خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔