بینک الفلاح نے اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار آفر کا اعلان کیا ہےجس کے تحت جدید ترین آئی فون 16 سیریز کے تمام ماڈلز کو آسان اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ پیشکش 3 سے 12 ماہ کی اقساط پر صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ دستیاب ہے جبکہ 18 سے 36 ماہ کے اقساطی پلانز پر مختلف شرح سود لاگو ہوگا۔
آسان اقساط کے لیے بینک نے پروسیسنگ فیس کے حوالے سے تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ جس کے تحت 3ماہ کی اقساط پر خریداری کے لیے 2.5 فیصد پروسیسنگ فیس لی جائے گی جبکہ 6 سے 12 ماہ کے اقساطی پلانز پر یہ فیس 5 فیصد ہوگی۔ 18 سے 36 ماہ تک کی اقساط کے لیے بھی 2.5 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ بینک الفلاح کی جانب سے صارفین کو ایک اضافی سہولت کے طور پر مفت چارجر بھی دیا جائے گا۔
یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ صارفین مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے بینک الفلاح کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں یا بینک کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بینک الفلاح نے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بھی 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ آئی فون 16 سیریز خریدنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہ جدید ترین آئی فون سیریز حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ہے ، اس لیے اس محدود مدت کی پیشکش سے فوری فائدہ اٹھائیں اور بینک الفلاح سے رابطہ کریں۔