(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیر آرفن ٹرسٹ نے معذور بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ٹرسٹ کی جانب سے ہنر مند خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اور گھریلو سطح پر آمدنی حاصل کر سکیں۔
ادارے کی فلاحی سرگرمیوں کے تحت بیوہ خواتین کے لیے گھروں کی تعمیر بھی مکمل کی گئی ہے جبکہ ایک جدید اسپتال کی تعمیر جاری ہے، جہاں غریب اور مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں صدر ہاؤس مظفرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ کشمیر آرفن ٹرسٹ کے تمام منصوبے چیئرمین چوہدری اختر کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، جن کا مقصد معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مرغی ، سبزیوں اور پھلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان